11 جون، 2024، 5:35 PM

غزہ میں قتل و غارت کی رفتار اور حجم تصور سے باہر ہے، اقوام متحدہ

غزہ میں قتل و غارت کی رفتار اور حجم تصور سے باہر ہے، اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے صیہونی رجیم کے جرائم کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں قتل عام کی رفتار اور حجم تصور سے باہر ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ غزہ میں قتل عام کی رفتار اور حجم تصور سے باہر ہے۔

 انہوں نے کہا کہ غزہ میں قتل و غارت گری کی رفتار اور حجم اس سے کہیں زیادہ ہے جس کا میں نے ان سالوں میں سیکرٹری جنرل کی حیثیت سے مشاہدہ کیا ہے۔ اسرائیلی فوجی حملے کے بعد، کم از کم 1.7 ملین افراد، یا غزہ کی آبادی کا 75 فیصد، کئی بار بے گھر ہوا۔

گوٹیرس نے مزید کہا کہ غزہ کی کوئی جگہ بھی محفوظ نہیں ہے، صورتحال تشویشناک ہے، صحت عامہ کی صورتحال بحران کی سطح سے باہر ہے۔" غزہ کے ہسپتال کھنڈرات میں تبدیل ہوچکے ہیں، طبی آلات اور ایندھن کی شدید کمی ہے یا نہ ہونے کے برابر ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے مزید کہا: غزہ میں دس لاکھ سے زائد فلسطینیوں کو پینے کا پانی میسر نہیں اور انہیں شدید بھوک کا سامنا ہے۔ 50,000 سے زیادہ بچوں کو شدید غذائی قلت کے باعث علاج کی ضرورت ہے۔

News ID 1924609

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha